" 💪💪" ہم میں ہیں دم !!!" (بی ایم سی اسکول کے طلبہ بھی کسی سے کم نہیں )


" ہم میں ہیں دم !!!"     (بی ایم سی  اسکول کے طلبہ بھی کسی سے کم نہیں )


            "21 سال بعد پہلی ہی بار بی ایم سی اسکول کے طلبا کی شرکت اور پہلی ہی کوشش میں کامیابی"



           ہر سال کی طرح اس سال بھی کوئیز ٹائم ممبئ کے زیر اہتمام اور مضافات کے سیکینڈری اردو اسکول کے مابین سالانہ جنرل نالیج  مقابلہ 2019 کا انعقاد کیا گیا  - اس مقابلے میں کی اسکولوں نے سا حصہ لیا جس میں محمد عمر ر جب سیکنڈری اسکول کے طلباء نے بھی حصہ لیا جن میں شیخ ارمان ، عابد حسین،  اور فیض احمد،  شیخ حمزہ ، شامل تھے-  پانچ جنوری کو مقابلے کا تحریری امتحان لیا گیا جس کی بنا پر جن میں سپر آٹھ ٹیموں کا انتخاب کیا گیا  سپر آٹھ ٹیم میں اسکول  کےٹیم کا بھی شمار تھا . اس کے بعد 21 جنوری کو ساورکر آڈیو ٹوریم دادر میں اس مقابلے کا  زبانی امتحان رکھا گیا اس میں سپر آٹھ ٹیموں ٹیمیں شامل تھیں جن میں محمد عمر رجب سیکنڈری اسکول نے اپنے جلوے بکھیرے اور سیمی فائنل میں قدم رکھا اس کے بعد طلبہ کو سرٹیفیکیٹ اور دیگر انعامات سے نوازا گیا ساتھ ہی طلبہ کے استاد  راشد اختر فیض احمد اور طلباء  کے سرپرست کو بھی انعامات سے نوازا گیا-



      یہ الگ بات ہے کہ خاموش کھڑے رہتے ہیں
      پھر بھی جو لوگ بڑے ہیں وہ بڑے رہتے ہیں
اپنے درویشوں سے ملتا ہے ہمارا شجرہ 
            جن کی جوتوں میں کئی تاج پڑے رہتے ہیں

2 comments:

आपको यह पोस्ट कैसी लगी कमेन्ट जरूर करें।